Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

بھی نمازِ جنازہ پڑھی لی ، تب تو سب کا فرض اُتر گیا اور اگر اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھی گئی تو جس جس تک اطلاع پہنچی، سب گنہگار ہوں گے۔ ([1])

مُردے کو قبر میں پہلا تحفہ

 * پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کسی نے پوچھا : مؤمن جب قَبْر میں داخِل ہوتا ہے تو اُس کو سب سے پہلا تحفہ کیا دیا جاتا ہے؟ فرمایا: اُس کی نَمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔([2]) * رسولِ عربی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا :جب کوئی جنّتی شخص فوت ہو جاتا ہے، تو اللہ پاک حیافرماتا ہے کہ ان لوگوں کو عذاب دے، جو اِس کاجنازہ لے کر چلے اور جو اِس کے پیچھے چلے اور جنہوں نے اِس کی نمازِ جنازہ ادا کی۔([3]) * ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص اپنے گھر سے جنازے کے ساتھ چلے،نَماز جنازہ پڑھے اور دَفن ہونے تک جنازے کے ساتھ رہے اُس کے لئے 2 قِیراط ثواب ہے ،جس میں سے ہرقِیراط اُحُد( پہاڑ) کے برابر ہے اور جو شخص صِرف جنازے کی نَماز پڑھ کر واپَس آ جائے تو اس کے لیے ایک قِیراط ثواب ہے۔([4])

دیکھئے! یہ کتنے پیارے پیارے فضائل ہیں، نمازِ جنازہ پڑھنے کی کتنی نیکیاں ہیں...!! ہم کسی کی نمازِ جنازہ پڑھیں، کیا خبر وہ جنتی ہو اور اُس کے صدقے ہم بھی بخشے جائیں...!! مگر افسوس! ہمیں تو نمازِ جنازہ پڑھنی ہی نہیں آتی، ہمیں تو نمازِ جنازہ کی دُعائیں ہی یاد نہیں ہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو!  ہمیں یہ باتیں سیکھنی چاہیں!الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں اور مسلمان


 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:825، حصہ:4۔

[2]... شُعَبُ الْاِیمان ، باب فی الصلاۃ علی من مات...الخ، جلد:7، صفحہ:7، حدیث:9257۔

[3]...مسند فردوس، جلد:1، صفحہ:282، حدیث:1108۔

[4]...مسلم، کتاب الجنائز، باب فضل الصلاۃ علی الجنازۃ و اتباعہا، صفحہ:340، حدیث:945۔