Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

سیدھی جانب سے کرنے چاہئیں۔

سیدھے ہاتھ سے کھایا کیجئے!

 * نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جب کوئی کھانا کھائے تَو سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور پانی پئے تو سِیدھے ہاتھ سے پئے۔([1]) * فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: کوئی شخص نہ اُلٹے ہاتھ سے کھانا کھائے نہ پئے کہ اُلٹے ہاتھ سے کھانا پینا شیطان کاطریقہ ہے۔([2])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق  نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

(3):ذکرِ دنیا بھی پسند نہ فرماتے

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک پیاری عادتِ مبارکہ یہ بھی تھی کہ ہمیشہ دِینی کاموں اور آخرت کے فائدے والی باتوں ہی میں مَصرُوف رہا کرتے تھے۔دُنیا کی طرف دِل لگانا، اس طرف تَوَجُّہ کرنا تو بہت دُور کی بات ہے، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ دُنیا کا ذِکْر بھی پسند نہیں فرمایا کرتے تھے۔ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں :جمعہ کے بعد حَاضِرین کی ایک بڑی جماعت موجود رہتی، * عام طور دینی بات لوگ دریافت کرتے اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جواب دیتے * یا کسی حدیث * یا آیت کے متعلق بیان فرماتے * کبھی اولیائے کرام کے واقعات بیان کرتے۔حاضرین میں سے کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اعلیٰ حضرت کو دُنیا کی باتوں میں گفتگو کرتے دیکھا،ہمیشہ کوئی نہ کوئی


 

 



[1]... مسلم، کتاب الاشربہ، باب اداب الطعام...الخ، صفحہ:803، حدیث:2020۔

[2]... مسلم، کتاب الاشربہ، باب اداب الطعام...الخ، صفحہ:803، حدیث:2020۔