Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

پیکرِ خُلق و مُرَوَّت، ذات تھی قُدْسِی صِفات                    عِطر آگیں اور پاکیزہ تھے اوراقِ حیات

پاک طِیْنَت، نیک خصلت،نرم دل،سادہ مِزاج                                           حُسنِ کردار و عمل کا خوبصورت اِمْتِزَاج

تھے حَلِیمُ الْطَبع وہ، اِخلاق تھا کافی بلند                        اِس لئےاہلِ محبّت اُن کو کرتے ہیں پسند

اللہ پاک ہمیں بھی ایسی پیاری پیاری عادات اپنانے، سنّتیں سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق نصیب فرمائے۔

12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام: مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے میں مَصرُوفِ عمل ہے * دِل میں عشقِ رسول کی شمع روشن کرنے * فیضانِ صحابہ و اَہْلِ بیت * فیضانِ غوث و خواجہ * اور فیضانِ رضا پانے کیلئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! خُوب بڑھ چڑھ کر 12 دِینی کاموں میں عملی طور پر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔

بےشک نیکی کی دعوت دینا، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛ * دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے * انبیائے کرام * صحابۂ کرام * نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھروں سے نکلتے * دور دُور علاقوں میں جاتے * ہجرت کرتے اور * مشقت اُٹھا کر دِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے * پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی اسی راہ پر ہے ؛ * دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کے لئے لاکھوں عاشقانِ رسول مدنی قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں * مدنی قافلوں کی برکت سے کئی