Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

نے پوچھا: آپ کی بخشش کا سبب کیا ہوا؟ نواب صاحِب بولے: اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے میرے جنازہ کی نماز پڑھائی اور اتنی دُعائیں کیں کہ میرے سب گُنَاہ بخشوا دئیے! ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!!

مصطفیٰ کا دُلارا ہمارا رضا                                                                                             غوثِ اعظم کا پیارا ہمارا رضا

جس کو سب اچھے کہتے ہیں اچھے میاں                         ہے اس اچھے کا اچھا ہمارا رضا

غم نہیں حشر سے مجھ کو کچھ اے مُحِبّؔ!                         ہے مدد کرنے والا ہمارا رضا

کیا ہم نے نمازِ جنازہ سیکھ لی ہے...؟

پیارے اسلامی بھائیو! سیکھنے کی بات ہے...! حدیثوں میں نمازِ جنازہ کی جتنی دُعائیں ذِکْر ہوئی ہیں، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو ساری زبانی یاد تھیں اور جب آپ نمازِ جنازہ پڑھاتے تو میّت کی خیر خواہی کرتے ہوئے، وہ ساری دُعائیں پڑھ دیا کرتے تھے۔

اب غور فرمائیں؛ * کیا ہمیں نمازِ جنازہ کی صِرْف ایک دُعا یاد ہے؟ * نمازِ جنازہ میں فرض کتنے ہیں؟ * اس کا رُکن کیا ہے؟ * نمازِ جنازہ کی نیّت کیسے کرتے ہیں؟ * نمازِ جنازہ والی ثنا کونسی ہے؟ * نمازِ جنازہ والا درودِ پاک کونسا ہے؟ * بالغ مرد اور عورت کے جنازہ کی دُعا کونسی ہے؟ * نابالغ بچے اور بچی کے جنازہ والی دُعا کونسی ہے؟ کیا یہ سب کچھ ہمیں معلوم ہے؟ افسوس! ہم دِین سے اتنے دُور ہو گئے کہ آج بہت سارے مسلمانوں کو نمازِ جنازہ کا طریقہ نہیں آ رہا ہوتا، عموماً جب نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں تو امام صاحِب اس کا طریقہ بتاتے ہیں مگر اگلی مرتبہ پھر بھولا ہوتا ہے۔

آپ کو معلوم ہے؟ نمازِ جنازہ فرضِ کِفایہ ہے، کہیں مّیت ہوئی، اگر کسی ایک نے


 

 



[1]... فیضان اعلیٰ حضرت، صفحہ:181۔