Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

کیلئے تو یہ سب سے بنیادی(Basic) باتیں ہیں * وُضُو کا طریقہ ہمیں آتا ہو * وُضُو کے فرائض معلوم ہوں * وُضُو کی سنّتیں پتا ہوں * نماز کا طریقہ آتا ہو * نماز کے فرائِض و واجبات ہمیں آتے ہوں * درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا ہم نے سیکھا ہوا ہو * نمازِ جنازہ ہمیں آتی ہو * سونے جاگنے * کھانے پینے * گھر میں آنے * گھر سے نکلنے وغیرہ کی کچھ بنیادی بنیادی سنّتیں بھی ہمیں یاد ہونی چاہیے۔

یہ سب کچھ سیکھنے کا ایک آسان طریقہ عرض کروں؟ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی ہر لمحہ ہمیں دِین سکھانے کیلئے مَصْرُوف ہے۔ عاشقانِ رسول * مسجدوں * دُکانوں * فیکٹریوں * اسکولوں اور کالجوں وغیرہ میں مدرسۃ ُالمدینہ بالغان لگاتے ہیں * مدرسۃ المدینہ بالغان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم درست تجوید و قراءت کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے * وُضُو، غسل، نماز اور نمازِ جنازہ کے احکام و مسائل سکھائے جاتے ہیں * سنّتیں بھی بتائی جاتی ہیں اور * ترجمہ و تفسیر پڑھنے، سُننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ * حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([1]) * ایک اور روایت میں ہے : جس شخص نے قرآنِ کریم سیکھا، سکھایا اور جو کچھ قرآنِ کریم میں ہے اُس پر عمل کیا، قرآنِ کریم اس کی شفاعت کرےگا اور جنّت میں لے جائے گا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! آج ہی اپنے قریب لگنے والے مدرسۃ ُالمدینہ  بالغان میں داخلہ  لیجئے!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ولیوں کا فیضان نصیب ہو گا، سنّتیں سیکھیں گے اور دُنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے والے بن جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔


 

 



[1]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من ...الخ، صفحہ:1299، حدیث:5027۔

[2]...كنزالعمال، کتاب الاذکار، الباب السابع فی تلاوۃ القرآن ...الخ، جلد:1، جز:1، صفحہ:266، حدیث:2373۔