Muallim e Kainat

Book Name:Muallim e Kainat

اَشْعر کے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  نے یہ فرمانِ شاہِی سُنا تو تڑپ گئے، بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ایک سال کی مہلت عطا فرمائیے!  ایک سال میں ہم اپنے پڑوسیوں کو عِلْمِ دِین سکھا دیں گے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے بھی اپنے اندر یہ کُڑھن پیدا کرنی ہے، اگر ہمیں فرض علوم نہیں آتے تو لازمی سیکھنے ہیں، اگر معلوم ہیں تو دوسروں کو سیکھانے ہیں ، ہمارے جتنے جاننے والے ہیں.... بلکہ سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، اَنجان کوئی بھی نہیں ہے، بس جس تک ہماری رسائی ہے، 2میں سے ایک کام اُس کے ذِمَّے ہم نے ضرور لگانا ہے؛ یا تو اسے علمِ دین سیکھنے پر لگا دینا ہے یا سکھانے والا بنا دینا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

مجھے دے خود کو بھی اور ساری  دنیا والوں  کو

سدھار نے کی تڑپ اورحوصلہ یار!بّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے آقا کے تربیت کے انداز

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  مُعَلِّمِ کائنات ہیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا پڑھانے کا، سمجھانے کا، لوگوں تک دِین پہنچانے کا انداز مُبارَک  کیسا تھا؟ اس تعلق سے سیرتِ پاک کیسی تھی؟ آئیے! چند ایک روایات سنتے ہیں:

دِل بدل دیا

روایت ہے کہ ایک نوجوان رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوا


 

 



[1]... الترغیب و الترہیب، کتاب العلم، الترہیب من کتم العلم، صفحہ:59، 60، حدیث:7 ۔