Muallim e Kainat

Book Name:Muallim e Kainat

جسے دورِ جاہلیت کہا جاتا تھا، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں پستی کی گہرایوں سے اُٹھایا اور قیامت تک آنے والوں کا پیشوا بنا دیا۔ یہ اتنا بڑا جو انقلاب آیا، یونہی تو نہیں آگیا، بیشک اس میں مُعَلِّم کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مہارتوں، رحمتوں اور شفقتوں کا اَثَر ہے۔

کس نے ذروں کو اُٹھایا اور صحرا کر دیا                                کس نے قطروں کو ملایا اور دریا کر دیا

کس کی حکمت نے یتیموں کو کیا دُرِّ یتیم                                اَور غلاموں کو زمانے بھر کا مولا کر دیا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پَل بھر میں سوچ بدل دی

پیارے اسلامی بھائیو! محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پڑھانے کا، سمجھانے کا، عِلْمِ دِین سکھانے کا پیارا پیارا انداز کیسا تھا، اس کا ایک اور واقعہ سنیئے!  بخاری شریف میں روایت ہے، ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا: میرے یہاں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی شکل اور رنگ میرے ساتھ نہیں ملتا، اس لئے میرا خیال ہے کہ یہ بچہ میرا نہیں ہے۔ پیارے نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: کیا تمہارے پاس اُونٹ ہیں؟ بولا: جی ہاں!  بہت سارے ہیں۔ فرمایا: کس رنگ کے ہیں۔ بولا: سرخ رنگ کے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پھر پوچھا: ان اُونٹوں میں کوئی خاکی رنگ کا بھی ہے؟ بولا: جی ہاں!  کچھ اُونٹ خاکی رنگ کے بھی ہیں۔ فرمایا: بتاؤ سرخ رنگ کے اُونٹوں کی نسل میں خاکی رنگ کے اُونٹ کیسے پیدا ہو گئے؟ اعرابی نے عرض کیا: سرخ اُونٹوں کے باپ داداؤں میں کوئی خاکی رنگ کا اُونٹ  رہا ہو گا، اُس کی رگ نے اسے