Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
ہیں،جنہیں خواب میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے 77 مرتبہ پیارے آقا، رسولِ خُدا،احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار نصیب ہوا۔([1])
فنا تھے عشقِ سرور میں وہ اس درجہ کہ کثْرت سے
نظر سے صاف کر لیتے زیارت تھے جلالُ الدِّین
کئی کرتے ہیں خوابوں میں نظارے پیارے آقا کے
جو سر کی آنکھ سے کر لیں زیارت! تھے جلالُ الدِّین
آپ کے پاکیزہ اَوْصاف میں سے ایک اَہَم وَصْف یہ بھی ہے کہ آپ کو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیثیں پڑھنے کا بہت ہی شوق تھا۔ آپ نے حدیثِ پاک کی بہت ساری کتابیں بھی لکھی ہیں اور حدیثیں زبانی یاد بھی کیا کرتے تھے۔ فرماتے ہیں: مجھے رُوئے زمین پر 2 لاکھ حدیثیں مُیَسَّر آئیں،میں نے وہ ساری کی ساری یاد کر لیں، اگر مزید ملتیں تو وہ بھی یاد کر لیتا۔([2])
کلامِ مصطفےٰ سے اس قدر تھی انسیت اُن کو
جو پڑھتے یاد کر لیتے روایت تھے جلالُ الدِّین
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو!اندازہ لگائیے!یہ کتنی محنت کا کام ہے،حدیثیں، ان کے رَاوِیوں کے نام، پِھر ہر ہر راوی سے متعلق معلومات حاصِل کرنا، کون سا راوِی ضعیف ہے،کون سا صحیح ہے وغیرہ کی پرکھ کرنا، امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ان ساری تفصیلات کے ساتھ 2 لاکھ حدیثیں زبانی یاد تھیں اور شوق دیکھئے!فرماتے ہیں:اگر مزید