Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
پیارے آقا، مَحْبُوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے زبان مُبارَک سے نکلے ہوئے پیارے پیارے بابرکت الفاظ *اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے افعال کو حدیث کہتے ہیں *یونہی وہ کام جو آپ کی موجودگی میں ہوا مگر آپ نے اس سے منع نہ فرمایا اسے حدیثِ تقریری کہا جاتا ہے۔([1])
اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: *جو شخص حدیث پاک کا مُنْکِر ہے وہ نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مُنْکِر ہے*جو نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مُنْکِر ہے وہ قرآن ِکریم کا مُنْکِر ہے *جو قرآنِ کریم کا مُنْکِر ہے وہ اللہ پاک کا مُنْکِر ہے *جو اللہ پاک کا مُنْکِر ہے وہ صَرِیْح مُرْتَد و کافِر ہے۔([2])
علامہ محمد بن حسین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں :جتنے بھی قرآنی احکام ہیں وہ حدیثِ پاک کے بغیر سمجھ نہیں آسکتے۔([3])مثلاً *قرآنِ کریم میں نماز پڑھنے کا حکم موجود ہے لیکن *پڑھنی کیسے ہے؟*اس کی شرائط کتنی ہیں؟*فرائض کیا ہیں؟*واجبات کون کون سے ہیں؟*ارکان کی ادائیگی کیسے کرنی ہے؟*کس رکن میں کیا پڑھنا ہے؟اس سب کی تفصیل ہمیں پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی احادیث مبارکہ ہی سے ملتی ہے ۔ *یونہی قرآنِ کریم میں زکوٰۃ دینے کا حکم دیا گیا ہے مگر *کتنی دینی ہے؟*کب دینی ہے؟اس سب کی تفصیل ہمیں احادیث مبارکہ سے ملتی ہے ۔مزید فرماتے ہیں:جو کہے میں قرآن کریم کو حدیث مبارکہ کے بغیر سمجھ لوں وہ مُلْحِد(یعنی بے دین) ہے۔([4])