Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

ہے، پِھر اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک نے جتنی ہمت توفیق دِی ہے*1 روپے سے لے کر کروڑ تک*کروڑ سے اَربوں کھربوں تک جتنی ہمت ہو، جتنی توفیق ہو، دِین کی خِدْمت کیا کریں*دِینی کاموں کے لئے مال خرچ کیا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! فیضانِ صِدِّیقِ اکبر نصیب ہو گا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا اَنْصَارَ اللّٰهِ (پارہ:28، سورۂ صف:14)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اللہ کے (دین کے) مددگار بن جاؤ ۔

یعنی اے ایمان والو...! دِین کے خادِم بن جاؤ...!! کیا ملے گا؟ *اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا میں کامیابی ملے گی، اللہ پاک کی خاص مدد نصیب ہو گی*اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!قبر روشن ہو گی، قیامت کے امتحان میں کامیابی نصیب ہو گی، گُنَاہوں کی بخشش ملے گی*اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!جنّت میں داخلہ نصیب ہو گا *اور اللہ پاک نے چاہا تو اللہ و رسول کی رضا نصیب ہو جائے گی جو سب سے بڑی نعمت ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کا دِین تو وہ ہے کہ اس کی خِدْمت ہوتی ہی رہنی ہے، یہ دِین قیامت تک رہنے کےلئے آیا ہے، دُنیا کی کوئی طاقت اس کو دبا نہیں سکتی، قسمت ہماری ہے کہ ہم اس کی خِدْمت کر کے دُنیا اور آخرت سنوار لیں۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ جتنی ہو سکے دِین کی خدمت کریں، اس راہ میں قربانیاں پیش کرنی پڑیں تو وہ بھی کر لیا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے مَحْبُوب کا آخری خطبہ

بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ سے