Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

روایت ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اپنی ظاہِری زندگی مبارَک میں جو آخری خطبہ منبر پر تشریف فرما ہو کر دیا، یہ وہ خطبہ ہے، حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے، سَر مبارَک پر (تکلیف کی وجہ سے) کپڑا باندھ رکھا تھا۔ آپ منبر پر تشریف لائے، اللہ پاک کی حمد و ثنا کی، پِھر فرمایا: بیشک تمام لوگوں میں میری خاطِر سب سے زیادہ جانی اور مالی قربانیاں جس نے پیش کی ہیں، وہ ابوبکر ہیں۔ ([1])

اللہ! اللہ...!! پیارے اسلامی بھائیو! ان شانوں کا اندازہ لگائیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  حالتِ مرض میں ہیں، سَر مبارَک پر تکلیف کے سبب کپڑا باندھ رکھا ہے، اس کے باوُجُود ایسی کیا حکمت تھی کہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے مسجد میں آنا، منبر پر تشریف فرما ہونا اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کو جمع کر کے شانِ صدِّیق بیان کرنا ضروری سمجھا...!! اس سے پتا چلا؛ محبوبِ ذیشان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اُمَّت کو بتا دینا چاہتے تھے کہ اے میرے غُلامو...!! ابوبکر بڑی شان والے ہیں، ان کے حق کا ہمیشہ لحاظ رکھنا۔

ابوبکر کا حق پہچانو...!!

صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی،مَدَنی تاجدار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  مِنْبَر پر جلوہ فرما ہوئے، اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: اے لوگو! میں دیکھتا ہوں کہ تم میرے صحابہ سے متعلق اِخْتلاف میں پڑ رہے ہو، اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا تم جانتے نہیں کہ اللہ پاک نے میری محبّت، میرے اَہْلِ بیت کی محبّت اور


 

 



[1]... بخاری، کتاب الصلاۃ، باب الخوخۃ...الخ، صفحہ:187، حدیث:467ملتقطاً۔