Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

کے آپشن میں کلک کریں پھر بکنگ کے آپشن میں جاکر بکنگ فارم پُر کر کے *مکتبۃُالمدینہ کی ویب سائٹ maktabatulmadinah.comپر بکنگ کے آپشن میں جاکر بکنگ فارم پُر کر کے*ماہنامہ فیضان مدینہ کے فیس بک پیج پر رابطہ کر کے*کال سینٹر ل پر بذریعہ کال ، میسج اور واٹس ایپ پر رابطہ کر کے بکنگ کرواسکتے ہیں *بکنگ کی معلومات و شکایات کے لے اس نمبر پر رابطہ کریں۔Call: 0313-1139278

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ٹیچر اور اسٹوڈنس کے لئے خوشخبری

سردیوں کی چھٹیوں میں شعبۂ تعلیم کے تحت پاکستان بھر سے 1 ماہ اور 12 دن کے قافلے 22دسمبر 2024ء بروز اتوار سے راہِ خُدا میں سفر کریں گے۔ اللہ پاک کے کرم سے قافلوں میں سفر کرنے کی برکت سے بہت سی دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں ۔مثلاً *اسلام کی بنیادی باتیں*وضو *غسل کے بنیادی مسائل*نماز کے کئی ایک مسائل *اور نماز کا عملی طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبۂ تعلیم کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: مونچھیں کٹواؤ داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([2])

پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے*ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی داڑھی مُبَارَک چوڑائی میں ایسی تھی کہ سینہ مُبَارک کو


 

 



[1]...تاریخِ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...مسلم، کتابُ الطہارۃ، باب خِصَالُ الْفِطْرۃ، صفحہ:153، حدیث:257۔