Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

سال یُونہی گزر گئے، وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔خیر اُنہوں نےہِمَّت کر کےایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نے اُنہیں شجرۂ قادریہ عطاریہ سے شجرۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نےشجرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلا ناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ پڑھنےکی بَرکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھا،حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے مِل گئے۔

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکل کُشا کے واسِطے                   کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن ٹیچر موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دَور ہے۔ الحمد للہ! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: قرآن ٹیچر(Quran Teacher)*اس ایپلی کیشن سے درسِ نظامی، فیضانِ نماز کورس اور زکوٰۃ کورس جیسے بے شمار آن لائن کورسز کیلئے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے *سٹوڈنٹ پورٹل (Student Portal) میں اپنی آن لائن کلاس کی سرگرمیوں کے بارے میں باخبر رہ سکتے ہیں*دعوت اسلامی کے اس پلیٹ فارم پر تقریبا 50 سے زیادہ اسلامی کورسز کروائے جاتے ہیں۔*یہ ایپلی کیشن آن لائن ہونے والے کورسز کے بارے میں بھی معلومات (Information) فراہم کرتی ہے آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور بغیر کسی مشکل کے آن لائن قرآن سیکھنے کیلئے داخلہ لے سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔