Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan

خُدا میں سَفَر کر لیں*عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے اپنی مصروفیات کم کر کے مدنی مذاکرے میں شرکت کر لیں اور ہماری یہ قربانی قبول ہو جائے تو بتائیے! یہ کتنا فائدے کا سودا ہے۔ مگر افسوس! ہم قربانی دینے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔ حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ کا صدقہ اللہ پاک ہمیں راہِ خُدا میں قربانیاں دینے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  

سَانُوْں یَارِ غَار نَے اَے دَسْیَا اَے دَوْسْتَو!          سب کُجْھ سَوْہَنَے تَوْں نِثَار ہونا چَاہِی دا

وضاحت:حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عنہنے اپنی جان کو نبی پاک  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر قربان کر کے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے غلام کو چاہیے کہ اُن پر اپنی ہر چیز کو قربان کر دے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صِدِّیقِ اکبر اور دِین کی خاطِر قربانیاں

 پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطِر سب سے زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں۔ اپنا مال، اپنی جان، اپنی آل اَوْلاد سب کچھ دِین کی خاطِر پیش کر دیا، کبھی کسی موقعے پر آپ قربانی سے پیچھے نہ ہٹے، اپنا سب کچھ مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے قدموں پر نِثار کر دیا۔

خِدْمت کے لئے صِدِّیق ہی کافی ہے

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے: