Book Name:Siddique e Akbar Ki Jan Nisariyan
ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے ؛جس میں تفسیر خزائن العرفان سے 3 آیات ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ یا تفسیر صراط الجنان سے 2 صفحات پڑھ کر سُنائے جاتے ہیں *فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے*شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے*دُعا ہوتی ہے اور*آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔
*آپ بھی اس دینی کام میں حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی* حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([1]) *صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی*سارا دِن اچھا گزرے گا*صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا*شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا*ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی*اولیائے کرام کی رُوحانی توَجُّہ ملے گی*ایمان تازہ ہو گا*ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی*ایک بڑی برکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی*حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔([2])
ایک اسلامی بھائی تقریباً 14 سال سے بیرونِ ملک میں ہیں جہاں اُن کااپنا کاروبار ہے، اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کیلئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں،مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی