Book Name:Qaum e Samood Kyun Halak Hui
سے معجزہ طلب کیا کہ ہمیں پہاڑ کے اندر سے حامِلہ اُونٹنی نکال کر دکھائیے! حضرت صالِح علیہ السَّلام نے چٹان کی طرف اشارہ فرمایا تو وہ فورًا پھٹ گئی اور اس میں سے ایک نہایت خوبصُورت، تندرست اور طاقتور اُونٹنی نکل آئی، جو حاملہ بھی تھی، چٹان سے نکلتے ہی اس نے ایک بچہ بھی جنا۔ یہ اُونٹنی اپنے بچے کے ساتھ چرتی پھرتی تھی۔ اس قوم کا ایک ہی تالاب تھا، حضرت صالِح علیہ السَّلام نے حکم دیا کہ ایک دِن تالاب کا پانی اُونٹنی پئے گی۔ ایک دِن قوم پانی حاصِل کرے گی۔ قوم نے یہ بات مان لی۔ ([1])
قومِ ثمود میں 9 فسادِی شخص تھے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(۴۸) (پارہ:19، سورۂ نمل:48)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
یہ 9 شخص جو تھے، جو فسادی تھے، ان کی وجہ سے قومِ ثمود پر عذاب نازِل ہوا اور یہ پُوری قوم تباہ وبرباد ہو کر رہ گئی۔
ان فسادیوں نے فساد یہ مچایا کہ * پہلے تو اس معجزے کی اُونٹنی کو شہید کر ڈالا*پِھر آپس میں مِل کر یہ پروگرام بنایا کہ ہم رات کے وقت مِل کر حضرت صالِح علیہ السَّلام پر حملہ کریں گے اور انہیں بھی شہید کر ڈالیں گے۔ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اس رات (جب ان بدبختوں نے حضرت صالِح علیہ السَّلام پر حملہ کرنا تھا) اللہ پاک نے آپ کے مکانِ عالی شان پر فرشتوں کا پہرا لگا دیا۔ جب وہ 9 فسادی شخص ہتھیار باندھ کر ، ننگی تلواریں لے کر حضرت صالِح علیہ السَّلام کے مکانِ عالی شان پر پہنچے تو فرشتوں نے انہیں پتھر مارے، انہیں پتھر تو لگتے تھے مگر