Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

کرام اور اہل بیت اطہار    رَضِیَ اللہُ عنہم  کی محبّت کے جام پلانے*اللہ پاک کے اولیا کا باادب بنانے*سچے اسلامی عقائدسکھانے *درست دینی معلومات فراہم کرنے کے لیے علمی و تحقیقی باتیں اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے 100 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریباً 50ملین (Million) یعنی5کروڑفالورز(Followers)ہیں جبکہ ویورز(Viewers) کی تعداد بلینز(Billions) یعنی کروڑوں میں ہے*اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہآئی ٹی I.Tڈیپارٹمنٹ ہے جس کی طرف سے *اب تک 40 ویب سائٹس * 32 موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، ایک ایپلی کیشن دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز Dawateislami Digital Services بھی ہے، جس کے ذریعے آپ دعوتِ اسلامی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔

بہر حال! سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور اس کے ذریعے معیاری طریقے سے عِلْمِ دِین سیکھنا اپنی جگہ البتہ! کتابیں پڑھ کر عِلْمِ دِین سیکھنے کی اپنی ہی برکات ہیں۔

گمراہی کا ایک اَہَم اور بنیادی سبب

یہ جو ہمارے معاشرے میں کتابوں سے دُوری آتی جا رہی ہے، یہ بڑا عیب ہے، قرآنِ کریم میں بھی اس عیب کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بنی اسرائیل جو پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی ظاہِری زِندگی مُبارَک میں مَوجود تھے، اُنہیں ہزار طرح سمجھایا گیا، دلائل دئیے گئے، معجزات دکھائے گئے، اس کے باوُجُود انہوں نے کلمہ نہیں پڑھا، کفر پر اَڑے رہے، اس کی کئی وُجُوہات تھیں، ایک وجہ قرآنِ کریم میں یہ ارشاد ہوئی، اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ مِنْهُمْ اُمِّیُّوْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ الْكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ(۷۸) (پارہ:1، سورۂ بقرہ:78)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور ان میں کچھ اَن پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے مگر زبانی پڑھ لینا یا کچھ اپنی من گھڑت اوریہ صرف خیال و گمان میں پڑے ہوئے ہیں۔