Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

دِل میں حکمت ودانائی راسِخْ نہیں ہوسکتی۔([1])

گھر میں لائبریری بنائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! اپنی اور گھر والوں کی اِصْلاح ہم سب کی ذِمَّہ داری ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا (پارہ:28، سورۂ تحریم:6)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ۔

اپنی اور گھر والوں کی اِصْلاح کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ ہم خُود بھی دِینی کتابیں پڑھیں اور گھر والوں کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا عادِی بنائیں۔ اس کا ایک انداز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم گھر میں دِینی کتابوں کی لائبریری بنا لیں۔ چاہے مختصر ہی ہو، البتہ گھر میں لائبریری ضرور ہونی چاہئے۔ اور بنائیں بھی ایسی جگہ پر کہ آتے جاتے کتابوں کی زیارت ہوتی رہے، بار بار نظر پڑتی رہے گی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پڑھنے کا ذہن بھی بنتا رہے گا۔ گھر میں لائبریری بنانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہمارا جمع کیا ہوا کتابوں کا ذخیرہ ہماری آیندہ نسلوں تک پہنچے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہماری خریدی ہوئی دِینی کتاب جب تک پڑھی جاتی رہے گی، اس کا ثواب ہمیں بھی ملتا رہے گا۔

پیارے اسلامی بھائیو! گھر کے اندر لائبریری بنانی ہے، کتابیں کون کون سی ہونی چاہئیں، جن سے ہمارے عقائد بھی مضبوط ہوں، پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، آپ کی اہل بیت اور صحابۂ کرام    رَضِیَ اللہُ عنہم کا پیار اور ادب بھی آئے، اور قیمت بھی مناسب ہو، اَلحمدُ لِلّٰہ! مکتبۃُ المدینہ پیش کر رہا ہے ایک بہترین لائبریری پیکج۔ جس میں شامل ہیں


 

 



[1]... تعلیم المتعلم طریق التعلم، صفحہ: 116۔