Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye
*اس کے علاوہ مختلف قسم کی دلچسپ اور عبرت انگیز حکایات پر مشتمل کتاب عیون ُالحکایات، حکایتیں اور نصیحتیں، قرآنی واقعات پر مشتمل کتاب عجائبُ القرآن، نیز چھوٹے بچوں کے لیے مکتبۃُ المدینہ سے شائع شُدہ سٹوریز والے رسالے بھی حاصِل کیجیے اور ان کو اپنے مُطَالعَہ میں شامِل کیجیے۔
*اگر آپ چاہتے ہیں کہ قرآن، حدیث، تفسیر، دِینی احکام و مسائِل، روز مرَّہ زندگی سے مُتَعَلِّق راہنمائی، نیک لوگوں کے اَحْوال، اُن کی تعلیمات وغیرہ سب کچھ ایک ہی جگہ اکٹھا مل جائے تو اس کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ (Booking)کروا لیجیے! آپ کے گھر میں ہر ماہ ماہنامہ پہنچ جایا کرے گا، اس میں اَلحمدُ لِلّٰہ! کئی موضوعات پر مفید اور معلوماتی مضامین ہوتے ہیں۔ گھر بھر کو ماہنامہ پڑھنے کی ترغیب دِلائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین کا نُور نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں دِینی کتابیں پڑھنے، دِینی مُطَالعَہ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی مذکراہ
پیارے اسلامی بھائیو! صحابۂ و اَہْلِ بیت اور نیک لوگوں کی محبّت دِل میں بڑھانے اور نیک نمازی بننے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا، عشقِ رسول نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: مدنی مذاکرہ۔