Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye
(71):کیا آپ نے زندگی بھر کے نصاب کا مُطَالعَہ فرما لیا ؟ (*منہاجُ العابدین *جاءَالحق *بہارِ شریعت حصّہ 9 سے مُرید کا بیان*حصّہ 16 سے خرید و فروخت کا بیان اور والدین کے حقوق کا بیان * (اگر شادی شدہ ہیں تو ) حصّہ 7 سے محرمات کا بیان اور حقوقُ الزَّوجین*حصّہ 8 سے بچوں کی پرورش کا بیان، طلاق کا بیان، ظِہار کا بیان اور طلاق کِنایہ کا بیان۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کی کتب *تَمْہِیدُ الایمان*حُسَّامُ الحرمين نیز مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں *کُفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب*چندے کے بارے میں سوال جواب*بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنت *عقیدۂ آخرت*دس عقیدے *اسلام کے بنیادی عقیدے*الْحَقُّ الْمُبِین*اسلام کی بنیادی باتیں ( تینوں حصے) *کتابُ العقائد *گلدستہ عقائد و اعمال*گانوں کے 35کُفریہ اشعار *28کلمات ِکفر *اعلیٰ حضرت سے سوال جواب*علم ُالقرآن *نماز کے احکام *اور فیضانِ سُنّت کے تمام ابواب پڑھ یا سن لیے ؟)(کاش! ہر سال ماہ شعبان شریف میں فیضان ِسُنّت کا باب فیضانِ رمضان پڑھ یا سن لیں۔)
اللہ پاک ہمیں دِینی کتابیں پڑھنے اور عِلْمِ دِین سیکھنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! دِینی کتابیں پڑھنے کے دُنیوی لحاظ سے بھی بہت فائدے ہیں۔
دِینی مُطَالعَہ کے دُنیوی فائدے
*ایک تحقیق کے مُطابق مُطَالعے کی عادت ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرتی ہے *پڑھنے کی عادت الزائیمر(Alzheimer)جیسے مرض کو روکتی ہے *بلکہ ایک رپورٹ کے مُطابق پڑھنے کی عادت دماغ اور اس کے خُلیات کو قُوت دے کر ڈیمنشیا (Dementia)کے عمل کو سُست کرتی ہے *سوتے وقت اچھی کتاب کا مُطَالعَہ نیند کے لیے مفید ثَابِت ہو سکتا ہے۔ اِسی لیے فون رکھ کر کتاب اٹھا لیں اور مُطَالعَہ شروع کر دیں۔ ماہرین اس پر متفق ہیں کہ پڑھنے سے ذہنی سُکون ملتا ہے اور نیند جلدی آتی ہے۔ *کتابیں