Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

ایک کتاب ایک رات میں پڑھ لی

  اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان  رحمۃُ اللہِ علیہ  کے شوقِ مُطَالعَہ  اور ذہانت کا بچپن ہی میں یہ عالم تھا کہ اُستاذسے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ چوتھائی کتاب استاذ سے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خود مُطَالعَہ  کرتے اور یاد کر کے سنا دیا کرتے تھے۔ اسی طرح دو جلدوں پر مشتمل اَلْعَقُوْدُ الدَّرِیَّہجیسی ضخیم کتاب فقط ایک رات میں مُطَالعَہ  فرمالی۔([1])

امیر اہلسنت کا شوقِ مُطَالعَہ

اَلحمدُ لِلّٰہ! آج کے دور میں یادگارِ اَسْلاف  اور عِلْم دوست شخصیت یعنی شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کی بھی دِینی کتابوں سے خوب دوستی ہے۔ آپ نے اپنے گھر میں کتاب گھر (یعنی کتب خانہ) بھی بنایا۔ جس کی کتابوں میں رفتہ رفتہ اِضافہ ہوتا گیا اور آج علمِ قرآن وحدیث، عقائد، فقہ اور تصوف کے درجنوں موضوعات پر سینکڑوں کتب ورسائل آپ کے کتاب گھر کی زینت ہیں جن میں ترجمۂ کنزالایمان مع تفسیر خزائن العرفان، فتاوٰ ی رضویہ شریف،بہارِ شریعت اور اِحیاء العلوم سرِفہرست ہیں۔([2])

امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے شوقِ مُطَالعَہ  کا یہ عالَم ہے کہ آپ اس قدر ڈوب کر مُطَالعَہ  فرماتے ہیں کہ بارہا ایسا ہوا کہ کتاب گھر کے اسلامی بھائیوں میں سے کوئی اسلامی بھائی کسی مسئلے کے حل کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن مطالعے میں مصروف ہونے کی بناء پر آپ کو اس کی آمد کی خبر نہ ہوئی اور کچھ دیر بعد اتفاقاً نگاہ اٹھائی تو اس اسلامی بھائی نے اپنا مسئلہ عرض کیا۔ ([3])


 

 



[1]...فیضان اعلی ٰحضر ت، صفحہ:221-222 ملخصاً۔

[2]...تذکرہ امیر اہلسنت قسط:4(شوقِ علم دین)، صفحہ:26۔

[3]...تذکرہ امیر اہلسنت قسط:4(شوقِ علم دین)، صفحہ:31۔