Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

معارف کتاب اور سیرت رسول سے                           جو    رہنمائی     چاہیے    تو    کیجیے   مُطَالعَہ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اپنے وقت کا جائِزہ لیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو! ان نیک بزرگوں کے ذوق و شوق کو سامنے رکھ کر ہم اپنے اَوْقات کا جائِزہ لیں، ہم کس کی مجلس میں رہ کر زندگی گزار رہے ہیں؟ ہم کچھ بھی پڑھیں، کچھ بھی سُنیں، کوئی ویڈیو وغیرہ دیکھیں، یہ بھی ایک صحبت ہے اور مشہور ہے کہ اَلْصُحْبَۃُ مُؤَثِّرَۃٌ  یعنی صحبت اَثَر رکھتی ہے۔ ([2])

لہٰذا ہم کچھ پڑھ رہے ہیں، کچھ سُن رہے ہیں، کوئی ویڈیو وغیرہ دیکھ رہے ہیں، پوسٹیں پڑھ رہے ہیں، واٹس ایپ کے گروپ کا حصّہ ہیں، یہ سب بھی صحبتیں ہیں اور اپنے اندر اَثَر رکھتی ہیں۔ ہم نے جائِزہ یہ لینا ہے کہ ہم کس صحبت میں زندگی گزار رہے ہیں، ہم زیادہ تَر کس کے ساتھ محوِ گفتگو رہتے ہیں۔ خُدانخواستہ اگر فضول پوسٹیں پڑھنے، دیکھنے میں وقت گزارتے ہیں، ناوَل ڈائجسٹ وغیرہ پڑھنے میں وقت گزارتے ہیں، سوشل میڈیا پر فضول یا گناہوں بھری ویڈیوز دیکھنے میں وقت گزارتے ہیں تو یہ ڈر جانے کا مَقام ہے، یہ بھی ایک صحبت ہے جو اَثَر کئے بغیر نہیں رہے گی۔

اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہمارے بزرگوں کا انداز کیسا پیارا تھا، یہ بلند رُتبہ حضرات ساری دُنیا سے کٹ کر دِینی کتابوں کے ساتھ زندگی گزارتے تھے، اللہ و رسول کے ارشادات سنتے، انہیں پڑھتے اور دِل میں اتارتے رہا کرتے تھے۔ کاش! ہمیں


 

 



[1]...مُطَالعہ کیا، کیوں اور کیسے، صفحہ:90-91 ملتقطاً۔

[2]...روح البیان، پارہ:5، سورۂ نساء، زیرِ آیت:57، جلد:2، صفحہ:231                              ۔