Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

کریم کی یہ شان ہے کہ*اس کو پڑھنے سے*اس کی تلاوت کرنے سے حکمت و دانائی نصیب ہوتی ہے۔(2):قرآنِ کریم کتابِ رحمت ہے۔ ناوِل ڈائجسٹ وغیرہ بےفائدہ بلکہ گُنَاہوں بھری کتابیں پڑھنے سے نیکیاں نہیں ملتیں، آدمی پر رحمت نہیں اُترتی مگر قرآنِ کریم وہ عظیم کتاب ہے، جس کے ایک ایک حرف پر 10،10 نیکیاں ملتی ہیں، جب بندہ قرآن پڑھتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں چھما چھم برستی ہیں اور (3):قرآنِ کریم کتابِ ہدایت ہے۔یہ تجربے (Experience) کی بات ہے، جو بندہ*ناوِل *ڈائجسٹ*اور جھوٹی کہانیاں پڑھنے کا عادِی ہو، وہ نفسیاتی مریض ہو جاتا ہے*وہ خیالی دُنیا میں رہنے لگتا ہے *معاشرے (Society)میں اپنا مثبت کردار ادا نہیں کرپاتا*اس کی طبیعت میں چِڑ چِڑا پن آجاتا ہے اور اس کے مقابَلے میں وہ بندہ جو قرآنِ کریم کی تِلاوت کا عادِی ہو، چاہے بغیر سمجھے ہی قرآنِ کریم کی تِلاوت کرتا ہو*اس کا دِل نَرم پڑ جاتا ہے*دِل میں نیکی کے جَذبات پیدا ہو جاتے ہیں*اس کے اَخلاق اور کِردار (Character)میں مُثبت تبدیلی (Positive Change)آجاتی ہے*اس کو ظاہِر اور باطِن کی پاکیزگی نصیب ہو جاتی ہے *اور وہ معاشرے کا ایک بہترین فرد بن کر اُبھرتا ہے۔ اور اگر قرآنِ کریم کو سمجھ کر پڑھیں، پِھر تو واہ...!! سُبْحٰنَ اللہ...!! ایسے خوش نصیب کی تو شان ہی نِرالی ہے۔

لٹریچر کا انتخاب کیسے کریں...؟

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے پتا چلا؛ لٹریچر (چاہے وہ کتاب کی صُورت میں ہو، پوسٹوں کی صُورت میں ہو، ویڈیوز کی صُورت میں ہو، یہ ) بھی اپنے اندر اَثَر رکھتا ہے، ہم جو کچھ پڑھتے، سُنتے، دیکھتے ہیں، وہ ہماری آنکھوں اور کانوں کے ذریعے دِل میں اُترتا ہے اور ہم جو کچھ دِل میں اُتارتے ہیں، ہمارے نظریات، احساسات، جذبات، افعال اور کردار اس کے مطابق ہی