Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye
رہنے والا بن گیا۔([1])
سُبحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے دِینی مُطَالعَہ کی بَرَکت...!! اگر ہم دِینی کتابیں پڑھنے کی عادَت بنائیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی نُورانیت نصیب ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ہم نیک بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
الحمد للہ! ہمارے بزرگانِ دین کتابیں پڑھنے کا بہت شوق رکھتے تھے۔
امام حَسَن بصری رحمۃُ اللہِ علیہ بہت بڑے وَلِیُّ اللہ ہیں، آپ کے نصیحت بھرے واقعات اور عِلْم و حکمت سے بھرپُوری باتیں ہم عمومًا سُنتے رہتے ہیں، آپ فرماتے ہیں: میری زندگی کے 40 سال اس حال میں گزرے کہ سوتے جاگتے کتاب ہمیشہ میرے سینے پر رہتی تھی۔ ([2])
امام محمد شیبانی رحمۃُ اللہِ علیہ جو امامِ اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے شاگردوں میں سے ہیں، ان کی شان یہ ہے کہ ایک غیر مسلم نے آپ کی کتاب اَلْمَبْسُوط کا مُطَالعَہ کیا تو اسلام قبول کر لیا۔ اس نے کہا کہ جب مسلمانوں کے چھوٹے محمد کی کتاب کی یہ شان ہے تو خُود مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی کتاب(قرآن ِکریم ) کا عالَم کیا ہو گا...؟ ([3])
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کثرت سے مُطَالعہ کیا کرتے تھے، دورانِ مطالعہ جب کسی علمی مسئلہ