Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

چند ضروری اِعْلانات

*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر رات9 بج کر15منٹ پر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گاجس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ یا خلیفۂ امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ دل کی سختی کے چند اسباب کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجیے ! * حج پر جانے والوں کے لیے آسان اردو زبان میں لکھی گئی امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کی بہترین کتاب رفیق الحرمین؛۔ مکتبۃُ المدینہ نے اس کتاب کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ حج پر جانے والوں کے لیے بہترین تحفہ ہے، آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 330روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں، خود بھی مُطَالعَہ  کیجیے ! دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم