Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye
ڈھلتے چلے جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہئے کہ جب بھی کچھ پڑھنا ہو، سننا ہو یا ویڈیوز وغیرہ کی صُورت میں دیکھنا ہو، اس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا کریں۔ یہ انتخاب کرنا کیسے ہے؟
اس مَقام پر نضر بن حارِث کے جھوٹے قصّوں، کہانیوں اور قرآنِ کریم کے درمیان تقابُل کر کے یہ ہمیں سبق دے دیا گیا کہ جب بھی کچھ پڑھنا ہو، اس میں تین چیزیں لازمی دیکھا کرو!(1): اسے پڑھ کر ہدایت ملے تو پڑھ لو، فُضُولِیَات پر مبنی ہو تو بچ جاؤ! (2): جو پڑھ رہے ہو، اِسے پڑھ کر حکمت و نصیحت ملتی ہو تو پڑھ لو! اگر اِسے پڑھ کر گمراہی آتی ہو، بندہ نیکی سے دُور ہوتا ہو تو بچ جاؤ! (3): اگر اِسے پڑھ کر ثواب ملنے کی اُمِّید ہو تو پڑھ لو، اگر ثواب کی اُمِّید نہ ہو تو بچ جاؤ...!!
یہ سمجھ لیجیے کہ ایک قاعِدہ کُلیہ ہے، ہم اس کو سامنے رکھ کر اپنے بہت سارے مُعَاملات درست کر سکتے ہیں * موبائِل پر کیا دیکھنا ہے، کیا نہیں دیکھنا؟ *کیا سننا ہے، کیا نہیں سننا؟ *کیا پڑھنا ہے، کیا نہیں پڑھنا؟ *کونسی پوسٹیں دیکھنی ہیں، کونسی ریجیکٹ کر دینی ہیں؟ *کس قسم کی چیزوں کو لائِک یا فالو کرنا ہے، کس قسم کی چیزوں کو اِگْنَور کر دینا ہے، وغیرہ وغیرہ بہت سارے مُعَامَلات ہیں، جن کو ہم اس اُصُول پر تَول سکتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں ہمیشہ درست چیزوں کا انتخاب کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے دَور کے بڑے بڑے مسائِل جن کی وجہ سے ہمارا مُعاشرہ غلط رستے پر چلتا چلا جا رہا ہے، ان میں ایک بڑا مسئلہ کتابیں نہ پڑھنا بھی ہے۔ افسوس! آج کل