Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye
دِینی مُطَالعَہ اور نیک اَعْمال
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نہ صرف خود مطالعے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ اپنے مُرِیدِینو مُتَوَسِّلِیْن اورمُحِبِّیْن کو بھی دینی کُتُب بالخصوص فتاوٰی رضویہ،بہارِ شریعت، تمہیدُالایمان، منہاجُ العابدین اوراِحیاء العلوم وغیرہ کے مُطَالعَہ کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ نے اِس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام نیک اعمالبصورتِ سُوالات مُرتّب کیا ہے* اِسلامی بھائیوں کے لیے 72*اسلامی بہنوں کے لیے 63*طَلَبہ علمِ دین کے لیے 92*دینی طالِبات کے لیے 83* بچوں اور بچیوں کے لیے 40*جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں) کے لیے 27 نیک اعمال ہیں۔ بے شمار اسلامی بھائی، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ نیک اعمال رسالے کے مطابِق عمل کرکے روزانہ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے نیک اعمال رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں۔ان نیک اعمال کواِخلاص کے ساتھ اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے اکثر دُور ہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے اَلحمدُ لِلّٰہ!پابند ِ سنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتا ہے۔ان نیک اعمال میں بھی آپ نے مُطَالعَہ کے حوالے سے کئی سوالات تحریر فرمائے ہیں،مثلاً اسلامی بھائیوں کے لیے 72 نیک اعمال میں، یہ سُوال بھی شامل ہیں :
(12) :کیا آج آپ نے * اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ *یا مکتبۃُ المدینہ کی کسی کتاب *یا رسالے *یا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو کم از کم 12 منٹ پڑھایا سُنا۔
(63):کیا آپ نے اس بار کا ہفتہ وار رسالہ پڑھ یا سُن لیا۔