Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

مختلف  موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےکئی ایک معلوماتی اور علمی مواد سے بھرپور موبائل ایپلی کیشنز جارِی کی گئی ہیں۔ مثلاً:*صِرَاطُ الجِنان قرآن اینڈ تفسیر ؛۔جس میں *مکمل قرآنِ کریم * ترجمۂ کنز الایمان*آسان ترجمہ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی تفسیر صِرَاطُ الجِنان شامل ہے۔ * فیضانِ حدیث؛۔جس میں حدیث پاک کی مختلف کتب، مثلاً: *مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح *الأربَعِیْنِ النّوویَّۃ اردوترجمہ و شرح کے ساتھ *رِیاضُ الْصَّالِحِیناردو ترجمہ و شرح کے ساتھ *أَربَعِیْنِ حَنَفِیَّہ(اردو) *اور مُنْتَخَب اَحَادِیث (اردو)اَنْوَارُ الْحَدِیْث(اردو) شامِل کی گئی ہیں۔*دارالافتاء اہلسنت؛۔ اس ایپلی کیشن میں آپ کو ملیں گے :درجنوں مذہبی (Religious) اور معاشرتی(Social) سوالات کے تحریری فتاویٰ*عقائد *قرآن وحدیث *وضو، غسل اور ناپاکی *نماز *کفن دفن کے متعلق مسائل کے علاوہ اور بہت کچھ۔ *اسلامک اِی بکس لائبریری؛۔ یہ ایپلی کیشن گویا علمی خزانہ ہے*جس پر اردو، انگریزی اور دیگر کئی زبانوں میں ہزاروں اسلامی کتابیں فری ڈاون لوڈ کی جا سکتیں ہیں *کتابوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے انہیں آف لائن پڑھنے کے لیے پی ڈی ایف کی ذاتی لائبریری میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ان تمام ایپلی کیشنز کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد