Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

یعنی بنی اسرائیل میں ایک گروہ وہ ہے جو کتاب کو نہیں جانتے، بَس سُنی سُنائی باتوں پر پکّا اعتقاد جمائے بیٹھے ہیں۔ ([1])

پتا چلا؛ بنی اسرائیل جو اِیمان سے محروم رہے، جنّت کے حقدار بننے سے محروم رہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ یہ لوگ کِتَا ب خُود پڑھتے نہیں تھے، اِسے سمجھتے نہیں تھے، بس جو کچھ سُنا سُنایا، اُسی پر چلتے رہتے تھے۔ اگر یہ تورات شریف پڑھتے، اُسے سمجھتے تو اُنہیں پتا چلتا کہ مُحَمَّدِمصطفےٰ،احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہی آخری نبی ہیں۔ ان پر ایمان لانا ہی نِجات کا رستہ ہے۔ مگر یہ تو تَورات شریف جانتے ہی نہیں تھے، کبھی کھول کر بھی نہیں دیکھی تھی۔ لہٰذا حقیقت (Reality)کو جان نہیں سکے اور گمراہی پر اڑے رہے۔ اگر بنی اسرائیل والے مُطَالعَہ  کرتے، کتابیں سیکھتے، انہیں پڑھتے تو عِلْم کی گہرائی تک پہنچ جاتے۔

غیر مُسْلِم نے اسلام قبول کر لیا

آج کل ہمارے دَوْر کے جو غیر مُسْلِم ہیں، اُن کا بھی یہی مسئلہ ہے، اُن کے بڑوں نے انہیں اِسلام کے مُتَعَلّق جو کچھ بتا دیا، جو غلط فہمیاں(Misconceptions)ان کے ذہنوں میں ڈال دِیْں، یہ بس اُن پر اَڑے رہتے ہیں۔ قریب آ کر اسلام کو سمجھتے اور دیکھتے ہی نہیں ہیں، لہٰذا اِسْلام سے مَحْرُوم رہ جاتے ہیں۔ اگر یہ اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں، قرآن و


 

 



[1]... تفسیر بیضاوی، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیرِ آیت:78، جلد:1، صفحہ:89 ملخصاً۔