Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

پڑھنے والے افراد دوسرے لوگوں سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور سوچ کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں *مُطَالعے سے ذخیرۂ الفاظ(Vocabulary) میں اِضَافہ ہو جاتا ہے، جس کا براہِ راست تعلق ذہانت سے ہوتا ہے۔اسی طرح بچوں کو مُطالعے کی عادت ڈالی جائے تو اُن کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جن بچوں کو 7 سال کی عمر میں پڑھنے کی عادت ہوتی ہے،آگے چل کر ان کا آئی کیو لیول(IQ Level) بلند ہو جاتا ہے۔ جو ذہانت ناپنے کا ایک پیمانہ بھی ہے *ایک مرتبہ امام محمد بن اسماعیل بخاری  رحمۃُ اللہِ علیہ  سے پوچھا گیا کہ حافظے کی دوا کیا ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: کُتب کا مُطَالعَہ  کرتے رہنا، حافظے کی مضبوطی کے لیے بہترین دوا ہے۔([1]) *مُطالعے سے ذہنی و اخلاقی تربیت کا بھی سامان ہوتا ہے۔ کیونکہ یکسوئی اور توجہ سے پڑھی گئی ہر اچھی بات دل و دماغ اور جسم و جاں میں رچ بس جاتی ہے، جس کا اظہار عملی طو پر اخلاق و کردار کی بہتری کی صورت میں ہونے لگتا ہے *دِینی مُطَالعَہ  اچھی مصروفیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے، کثیر بزرگانِ دِین کی سیرت سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وہ ہر وقت مُطَالعَہ  میں مصروف رہتے مثلاً ایک بزرگ کے بارے میں تو یہاں تک مروی ہے کہ 40 سال تک بیداری و نیند کی حالت میں لگاتار کبھی اُن کے سینے سے کتاب جدا نہ ہوئی۔([2])

 اَلْغَرْض یہ بات طے ہے کہ مطالعے کی عادت دیگر بہت سی منفی اور بے فائدہ مصروفیات سے بچاؤ کا بھی باعِث بنتی ہے، یُوں بندہ جتنی دیر مفید کتب کے مُطالعے میں مصروف رہتا ہے، گناہوں سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اس پر اللہ پاک کی رحمت بھی چَھمَا چَھم برستی رہتی ہے *کسی دانا کا قول ہے :جس کی بغل میں ہر وقت کتاب نہ ہو، اس کے


 

 



[1]... جامع بیان العلم و فضلہ، باب فی فضل النظر...الخ، جلد:2، صفحہ: 357، رقم:2414۔

[2]... جامع بیان العلم و فضلہ، باب فی فضل النظر...الخ، جلد:2، صفحہ: 358، رقم:2426۔