Deeni Kitab Padha Kijiye

Book Name:Deeni Kitab Padha Kijiye

کتاب شاید ہی کوئی دوسری ہو۔ یہ ہر ایک کو لازمی پڑھنی چاہئے۔ اس کتاب کے مُتَعَلِّق تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر گھر کے ہر فرد کے پاس اپنی اپنی الگ الگ ہونی چاہئے۔

*تفسیر صراطُ الجنان اور تفسیر تعلیمُ القرآن: یہ دونوں قرآنِ کریم کی تفاسیر ہیں، صِراطُ الجنان 10 جلدوں پر مشتمل ہے اور تفسیر تعلیمُ القرآن 2جلدوں پر مختصر تفسیر ہے۔ یہ دونوں کتابیں ہمیں پڑھنی چاہئیں۔ قرآنِ کریم اللہ پاک کا کلام ہے، ہمارے رَبّ نے ہمارے لیے کیا پیغام اُتارا ہے، ہمارا رَبِّ رحمٰن ہم سے کیا فرماتا ہے، اَفْسوس کی بات ہے کہ ہم یہ جانتے ہی نہیں ہیں، قرآنِ کریم اُوپَر سے دیکھ کر پڑھنا آتا، ہو یہ بھی غنیمت ہے، اِسے سمجھنا، اس میں کیا فرمایا گیا، اس کو جاننا یہ تو قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ لہٰذا صِرَاطُ الجنان پڑھیئے! تفسیر تعلیم القرآن پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نُورِ قرآن نصیب ہو گا۔

*اے اِیمان والو!، اے لوگو! یہ بھی قرآنِ کریم کی تفسیریں ہیں۔ قرآنِ کریم کی خاص وہ آیات جن میں "ªŸ?>"CB(اے اِیمان والو!)یا ̘"CB(اے لوگو!)کہہ کر ہمارے رَبِّ کریم نے ہم سے خطاب فرمایا ہے، اس میں ان آیات کی وضاحت کی گئی ہے۔

*معرفۃ ُالقرآن عام فہم اور آسان انداز میں قرآنِ کریم کے مطالب و معانی سمجھنے کے لیے لفظ بہ لفظ ترجمے،مکمل با محاورہ ترجمے،آیات کے عنوانات اور مختصر حواشی پر مشتمل ایک منفرد کتاب ہے۔

*فیضانِ رِیاضُ الصَّالحین: امام نَوَوِی  رحمۃُ اللہِ علیہ  7وِیں صدی ہجری کے بزرگ ہیں، آپ عِلْمِ حدیث کے بہت بڑے امام تھے، رِیاضُ الصَّالحین آپ کی لکھی ہوئی کتاب ہے، اس میں آپ نے روز مرَّہ کی زِندگی میں راہنمائی کرنے والی پیاری پیاری حدیثیں جمع کی ہیں، دعوتِ اسلامی کے ادارے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ (Islamic Research Center)