ذوالحجۃ الحرام كے چند اہم واقعات
4ذُوالحجۃِ الحرام
وِصال قطبِ مدینہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، سیّدی قطبِ مدینہ حضرت علّامہ مولانا ضیاءُ الدّین احمد مدنی قادری رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال4ذُوالحجۃِ الحرام1401ہجری کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام1438 ، 1439 اور ربیع الآخر1441ھ)
14ذُوالحجۃِ الحرام
وِصال حاجی عبدالرحمٰن قادری شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والدِ محترم حاجی عبدُالرّحمٰن قادری رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال سفرِ حج کے دوران 14ذُوالحجۃِ الحرام1370ہجری کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام1438ھ)
18ذُوالحجۃِ الحرام
شہادتِ ذوالنورین جامعُ القراٰن ، خلیفۂ سِوُم ، امیرُالمؤمنین حضرت سیّدُنا عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ کو باغیوں نے 18ذُوالحجۃِالحرام35ھ کو شہید کیا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : امیرِ اہلِ سنّت کا رسالہ “ کراماتِ عثمانِ غنی “ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام1438تا1441ھ)
19ذُوالحجۃِ الحرام
وصال صدرالافاضل خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، حضرت علّامہ مولانا حافظ سیّد محمد نعیمُ الدّین مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 19ذُوالحجۃِ الحرام 1367ھ کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام1439ھ اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ “ تذکرۂ صدرالافاضل “ )
ذُوالحجۃِ الحرام6ھ
وِصال والدۂ حضرت عائشہ حضرت سیّدَتُنا اُمِّ رُومان رضی اللہ عنہا کا وِصال ذُوالحجۃِ الحرام6ھ میں ہوا ، آپ ان خوش نصیب شخصیات میں سے ایک ہیں کہ جن کی قبر میں خود نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اترے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام1440ھ)
ذُوالحجۃِ الحرام10ھ
حجۃ الوداع اللہ پاک کے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ذُوالحجۃِ الحرام10ہجری میں حج ادا فرمایا جسے “ حجۃُ الوداع “ کہا جاتا ہے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : مکتبۃ المدینہ کی کتاب “ سیرتِ مصطفیٰ “ )
ذُوالحجۃِ الحرام 63ھ
واقعۂ حَرَّہ ذُوالحجۃِ الحرام 63ھ میں یزید پلید نے اپنی سلطنت قائم کرنے کیلئے مدینۂ منوّرہ پر حملہ کروایا اور 700صحابۂ کرام سمیت 10ہزارلوگوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام 1440ھ)
اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔
Comments