ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا حرم کی ہے

حمد و نعت

ماہنامہ جولائی 2021

مناجات

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا حرم کی ہے

بارِش اللہ کے کرم کی ہے

نوری چادر تنی ہے کعبے پر

بارِش اللہ کے کرم کی ہے

پاک گھر کے طواف والوں   پر

بارِش اللہ  کے کرم کی ہے

جو نظر آرہی ہے ہر جانِب

سب بہار اُن کے دم قدم کی ہے

اپنی اُمّت کی مغفِرت ہوجائے

آرزو شافِعِ اُمَم کی ہے

کاش! ہر سال حج کرے عطّاؔر

عرض بدکار پر کرم کی ہے

از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ

وسائلِ بخشش(مرمّم) ، ص140

 


Share

Articles

Comments


Security Code