Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab
مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: قبول سے مراد نماز کا جائز ہوناہے (یعنی جس کا وُضُو دُرست نہ ہو، اس کی نماز سِرے سے ہوتی ہی نہیں ہے) بلکہ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: جان بُوجھ کر بےوُضُو نماز پڑھنا کفر ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! *اپنا وضو درست کرنے اور وضو کے فضائل معلوم کرنے کیلئے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ وضو کا طریقہ پڑھ لیجئے! *اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں الحمد للہ! طہارت کورس اور فیضانِ نماز کورس بھی کروایا جاتا ہے، مختصر کورس ہیں، یہ کورس کر لیجئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! وُضُو، نماز اور طہارت وغیرہ سے متعلق فرض عِلْمِ دِین سیکھنا نصیب ہو گا۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یااِلٰہی! گُنَاہوں سے مجھ کو بچا یااِلٰہی!
دے شوقِ تِلاوت، دے ذوقِ عبادت رہوں باوُضُو میں سدا یااِلٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عَمْروبن دِىنار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں: اىک شخص کى بہن فوت ہوئی تو اسے تجہیز وتکفین کے بعد دفن کر دیا گیا،جب اُسے دَفن کر کے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قَبْر میں گر گئی ہے۔ اس نے اپنے ساتھ ایک آدمی کو لیا اور قبرِستان آ کر تھیلی نکالنے کیلئے اپنی بہن کی قَبْر کھود ڈالی! تھیلی مل گئی، پھر اس نے اپنے ساتھ والے سے کہا: تم ذرا دُور ہوجاؤ تاکہ میں اپنی بہن کا حال دیکھوں۔ اس نے ایک اینٹ ہٹائی تو قبرمیں ایک دل ہِلا دینے والا