Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
صِرَاطُ الجِنان ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Quran & Tafsir(صِرَاطُ الجِنان قرآن اینڈ تفسیر )۔ اس ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ کریم *اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان*آسان ترجمہ، ترجمۂ کنز العرفان اور*آسان انداز میں لکھی گئی تفسیر صِرَاطُ الجِنان شامل ہے۔ *قرآن کریم ، ترجمہ اور تفسیر آڈیو میں بھی سن سکتے ہیں*روزانہ تلاوت کی جانے والی سورتوں کو الگ سے جمع کر دیا گیا ہے *مدنی چینل پر چلنے والے تفسیرِ قرآن اور مختلف قرآنی پروگرام بھی اس ایپلی کیشن کے ذریعے بآسانی دیکھ سکتے ہیں*مزید یہ کہ قرآنی آیات کو، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ(Whats App)، فیس بُک (Facebook)وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ