Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab
معلوم ہوا؛ نماز مسلمانوں کیلئے نہایت اَہَم فرض ہے مگر افسوس کہ آج ہماری مسجدیں ویران ہیں، اللہ پاک توفیق بخشے، ہم سارے ہی پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھنے والے بن جائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی *یقیناً نماز دِین کا سُتُون ہے *نَماز اللہ پاک کی رضا کا سبب ہے *نَماز سے رحمت نازِل ہوتی ہے *نَماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں*نَماز بیماریوں سے بچاتی ہے *نَماز دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے *نَماز سے روزی میں بَرَکت ہوتی ہے *نَماز اندھیری قبر کا چراغ ہے *نَماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے *نَماز جنّت کی چابی ہے*نَماز پل صرا ط کیلئے آسانی ہے *نَماز جہنّم کے عذاب سے بچاتی ہے *نَماز پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے*نَمازی کو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شَفاعت نصیب ہوگی اور*نَمازی کیلئے سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اسے روزِ قیامت اللہ پاک کا دیدار ہوگا۔([1])
لہٰذا زندگی میں اگر کوئی نماز قضا کی ہے تو اس سے توبہ کرکے آئندہ وقت پر اور باجماعت نماز پڑھنے کا اہتمام فرمائیں، قضا نمازوں کی ادائیگی کس طرح کرنی ہے اس کیلئے امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ قضا نمازوں کا طریقہ پڑھ لیجئے!
ملاوٹ اورخیانت کرنے والے کا عبرت ناک انجام
حضرت عبْدُ الحمید بن محمود رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرتِ عبداللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما کی خدمت میں کچھ لوگ حاضِر ہوئے اور عرض کی:ہم سفرِحج پر نکلے ہوئے ہیں، مقامِ