Azab e Qabar Ke Chand Asbab

Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

خیانت منافقت کی علامت ہے

نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالی شان ہے:3باتیں ایسی ہیں کہ جس میں پائی جائیں،  وہ منافق ہوگا اگرچہ نماز،رو زے  کا پابند ہی کیوں نہ ہو: (1): جب بات کرے تو جھوٹ بولے (2):جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے (3):جب امانت اس کے سپر د کی جائے تو خیانت کرے۔([1])

آگ کے 2 پہاڑ

روحُ البیان میں ہے:جو شخص ناپ تَول میں خِیانت کرتا ہے ، قِیامت کے روز اُسے دوزخ کی گہرائیوں میں ڈالا جائے گا اور آگ کے 2پہاڑ و ں کے درمیان اُٹھا  کر حکم دیا جائے گا ، اِن پہاڑوں کو ناپو اور تولو!جب تولنے لگے گا تو آگ اُسے جَلا ڈالے گی۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! خوب غور فرمایئے!مختصر سی زندگی میں چند فانی سِکّے حاصِل کرنے کیلئے اگر ڈنڈی مارلی تَو کس قَدَر شدید عذاب کی وَعید ہے۔آج معمولی گرمی برداشت نہیں ہوتی تو جہنّم میں آگ کے پہاڑوں کی تَپَش کِس طرح برداشت ہوگی!خُدارا!اپنے حال پر رَحم کرتے ہوئے مال کی ہَوَس سے دُور رہئے۔ورنہ حرام مال دونوں جہاں میں وَبال ہی وَبال ثابِت ہوگا۔

ماپنے میں بے احتیاطی کے سبب عِتاب

    حضرتِ حارِث مُحَاسِبِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفر ما تے ہیں: ایک  غلہ ماپنے والے نے اِس کام کو چھوڑ دیا اور عِبادتِ الٰہی میں مشغول ہوا۔جب وہ مر گیا تَو اُس کے بَعض اَحباب نے اُس کو خواب میں دیکھ کر پوچھا:ما فَعَلَ اللہُ بِکَ؟ یعنی اللہ پاک نے تیرے ساتھ کیا مُعامَلہ کیا؟


 

 



[1]... مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان خصال المنافق، صفحہ:46، حدیث:59بتصرف۔

[2]... روح البیان، پارہ:29، سورۂ مطففین، زیرِ آیت:1، جلد:10، صفحہ:370۔