Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab
پیارے اسلامی بھائیو! ہم عذابِ قبر سے اللہ پاک کی پناہ مانگتے ہیں، اللہ کریم اپنے کرم سے ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے...!! یاد رکھئے قبر کا عذاب حق ہے، سچ ہے، یہ بات بالکل طَے ہے کہ یہ اُمّت قبر میں آزمائی جائے گی۔ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر اس کا ذکر آیا ہے۔اللہ پاک فرماتا ہے:
مِمَّا خَطِیْٓــٴٰـتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ﳔ (پارہ:29، نوح:25)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے ڈبو دیئے گئے پھر آگ میں داخل کئے گئے
اِس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے: اس آگ سے مُراد برزخ کی آگ (یعنی قبر کا عذاب) ہے یعنی ان کو گُنَاہوں اور نافرمانیوں کے سبب قبر کے اندر آگ میں جھونکا گیا ۔([1])
مشہور مفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:قبر سے مر اد عالمِ برزخ ہے جس کی ابتداء ہر شخص کی موت سے ہے اور انتہا قیامت پر، لہذا جو مردہ دفن نہ ہوا بلکہ جلادیا گیا،یا ڈبو دیا گیا،یا اُسے شیر کھا گیا اُسے بھی قبر کا حساب و عذاب ہے۔([2])
دے نَزْع و قبر وحشر میں ہر جا اَمان، اور دوزخ کی آگ سے بچا، یا ربِّ مصطَفٰے
یہ اُمَّت اپنی قبروں میں آزمائی جائے گی
حضرت زىدبن ثابِت رَضِیَ اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں: پیارے آقا، میٹھے میٹھے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم