Azab e Qabar Ke Chand Asbab

Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

گناہ، اپنی قبر کو جہنّم کا گڑھا بنانے اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔([1]) صحابی تمام جہان کے مسلمانوں سے افضل ہیں۔ یہ وہ مبارک  ہستیاں ہیں، جن کے بارےمیں ہمارے پیارے آقا ،مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:اَصْحَابِيْ کَالنُّجُوْمِ بِاَيِّہِمُ اقْتَدَيْتُمْ اِہْتَدَيْتُم یعنی میرے صحابہ تاروں کی طرح ہیں توتم ان میں سے جس کی پیروی کروگے،  ہدایت پاؤ گے۔([2])

اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:

اہلسنّت  کا ہے بَیڑا  پار اَصحابِ  حُضُور                                  نَجم ہیں اور ناؤ ہے عِترَت رسول اللہ کی

وضاحت:یعنی اہلسنَّت کا بیڑا پار ہے کیوں کہ صَحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  ان کیلئے ستاروں کی مانند اور اہلبیتِ اَطہار رَضِیَ اللہُ عنہم  کشتی کی طرح ہیں اور سمندری سَفَر میں کشتی بھی ہو اور راستہ تلاش کرنے کے لئے ستارے بھی ہوں تو کشتی ڈوبتی نہیں بلکہ اپنی منزل پر پہنچ جاتی ہے۔

گستاخ صحابہ پر لعنت ہے

سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے  فرمایا:اس پر اللہ پاک، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو،  جو میرے کسی بھی صحابی کو گالی دے۔([3])اور ایک حدیث پاک میں ہے: جب تم ان کو دیکھو جو میرے کسی بھی صحابی کو برا کہتا ہے تو تم کہوتمہارے شَر پر اللہ کی لعنت ہو۔([4])


 

 



[1]...غیبت کی تباہ کاریاں، صفحہ:196۔

[2]...کشف الخفاء، جلد:1، صفحہ:118، حدیث:381۔

[3]... کنزالعمال،کتاب الفضائل، ذکر الصحابۃ و فضلہم، جزء:11، جلد:6، صفحہ:242، حدیث:32474 ۔

[4]... ترمذی، ابواب المناقب عن رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:870، حدیث:3870 ۔