Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

ملاوٹ کی تعریف

پیارے اسلامی بھائیو!  ان واقعات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ملاوٹ کرنے کی وجہ سے قبر جہنم کا گڑھا  بن جاتی ہے۔  اس لئے ضروری ہے کہ ہم مِلاوٹ سے بھی بچا کریں۔ مشہور مفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ملاوٹ سے مراد ہے یا چیز کا عیب چھپا کر فروخت کردینا یا اصل میں نقل ملا دینا۔([1])

جو ملاوٹ کرے ، وہ ہم میں سے نہیں

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:حضور ِاقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم غلّہ کے ایک ڈھیر پر گزرے تو اپنا ہاتھ شریف اس میں ڈال دیا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی  انگلیوں نے اس میں تری پائی تو ارشاد فرمایا:اے غلّے والے!یہ کیاہے؟اس نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:تَو گیلے غلّے کو تُو نے ڈھیر کے اُوپر کیوں نہ ڈالا تاکہ اسے لوگ دیکھ لیتے،جو ملاوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔([2])

مشہور مفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس حدیث پاک کے تحت لکھتے ہیں:  غالبًا دکاندار کو یہ خبر نہ تھی کہ یہ بھی جرم ہے،وہ سمجھے تھے کہ خود گیلا کرنا گناہ ہے،  جو بارش سے قدرتی طور پر گیلا ہوجائے، اس میں ہمارا کیا گناہ؟ اس حدیثِ پاک سے 2 مسئلے معلوم ہوئے: (1):یہ کہ تجارتی چیز کا عیب چھپانا گناہ ہے بلکہ خریدار کو عیب بتا دے کہ وہ چاہے تو عیب دار سمجھ کر خریدے،  چاہے نہ خریدے (2):یہ کہ تجارتی چیز میں عیب پیدا کرنا


 

 



[1]...  مراۃ المناجیح،جلد:5، صفحہ:254۔

[2]...  مسلم، کتاب الایمان، باب قول النبیّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم من غشّنا فلیس منّا، صفحہ:57،حدیث:102۔