Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

آگ بھڑک اُٹھی اور وہ مردہ جل کر راکھ ہو گیا...!! اَلْاَمَان وَالْحَفِیظ...!!

اللہ پاک ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے! ہمیں چاہئے کہ اپنا وُضُو دُرُست کریں...!! افسوس! آج کل عِلْمِ دِین سے دُوری ہے، دُنیا کا عِلْم تو بہت سارا آتا ہے مگر دِین سیکھنے کی فرصت نہیں ملتی...!! شاید ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمان ہوں گے،  جنہیں درست وُضُو بھی کرنا نہیں آتا ہو گا، جی ہاں! یہ سچ ہے * لاکھوں مسلمان ہوں گے جنہیں وُضُو کے فرائِض کا بھی عِلْم نہیں ہو گا *پِھر ہمارے ہاں وُضُو جلدی جلدی میں کرنے کی بھی عادَت  عام پائی جاتی ہے *اَوَّل تو مسجد میں آنے کی فرصَت ہی کب ملتی ہے، جو آ جاتے ہیں، ان میں بھی ایک تعداد ہے بس جلدی جلدی میں وُضُو کرتے ہیں *کسی کی کہنیاں سُوکھی رہ جاتی ہیں *کسی کی ایڑیوں پر پانی نہیں پہنچتا *کوئی مُنہ پر بس چھینٹے مار کر سمجھتا ہے کہ مُنہ دُھل گیا جبکہ پیشانی کا کچھ حصّہ *ٹھوڑی کے نیچے کا کچھ حصّہ سُوکھا رہ گیا ہوتا ہے، یُوں بس جلدی جلدی میں آدھا اَدھورا وُضُو کر کے نماز شروع کر دیتے ہیں...!! یاد رکھئے! وُضُو نماز کی چابی ہے، وُضُو پُورا نہ ہو تو نماز سِرے سے ہوتی ہی نہیں ہے۔ مگر افسوس! ہم وُضُو سیکھ لیں، اس کی فرصَت ہی نہیں ملتی، بس یونہی آدھا اَدھورا وُضُو کر کے نمازیں پڑھتے چلے جا رہے ہیں اور فِکْر ہی نہیں ہے کہ یہ بھی ایک سنگین غلطی ہے۔

بے وضوکی نماز قبول نہیں

حضرت  ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، میرے اور آپ کے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: بے وضو کی نماز قبول نہیں یہاں تک کہ وضو کرے۔([1])


 

 



[1]...بخاری،کتاب الوضوء، باب لا تقبل صلاۃ بغیر طہور، صفحہ:110، حدیث:135۔