Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

عذابِ قبر کی چند جھلکیاں

پیارے اسلامی بھائیو! خوف کا مقام ہے...!! آہ ! *قبر اَوَّل تو ہوتی ہی بہت تنگ ہے *پِھر وہاں کا انتہائی وحشت ناک اندھیرا*تنہائی *عزیز رشتے دار*دوست احباب اور دُنیوی ساز و سامان چُھوٹنے کا صدمہ...!! انسان کا دِل تڑپا دینے کے لئے تو اتنا ہی کافی ہے مگر افسوس...!! *جو گنہگار ہیں*اللہ و رسول کی نافرمانیاں کرنے والے ہیں*نمازیں قضا کرنے والے ہیں*زکوٰۃ فرض ہونے کے باوُجُود ادا نہ کرنے والے ہیں*سُودی لَین دَین کرنے والے ہیں*شرابیں پینے*داڑھیاں منڈانے *ایک مٹھی سے گھٹا نے والے ہیں*والدین کو ستانے والے ہیں *غیبتیں اور چُغلیاں کرنے والے ہیں*گانے باجے سُننے والے*فلمیں ڈرامے دیکھنے والے ہیں*مسلمانوں کو ناحق تکلیفیں پہنچانے والے ہیں*غریبوں کو ستانے والے ہیں*دوسروں کے حقوق پامال کرنے والے ہیں*آہ! جو نافرمان ہیں*گناہوں کا بازار گرم کرنے والے ہیں، اللہ نہ کرے، اگر اس کی رحمت سے محرومی  ہوئی اور قبر میں گُنَاہوں کی پکڑ ہو گئی تو اس تنہائی، وحشت اور انتہائی صدموں کے ساتھ ساتھ عذاب بھی مُسَلَّط ہو سکتا ہے، ہاں! ہاں! قبر کا عذاب انتہائی سخت ہے*جب گنہگار قبر میں اُترتا ہے تو قبر بہت سخت لہجے میں اسے ڈانٹتی ہے*پِھر قبر کی دِیواریں آپس میں ملنا شروع ہو جاتی ہیں، ملتی جاتی ہیں، ملتی جاتی ہیں، یہاں تک کہ مُردَہ ان  دِیواروں کے درمیان آ کر پِس جاتا ہے اور اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں*قبر میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے*سانپ بِچُّھو بھی چِمٹ سکتے ہیں*عذاب دینے والے فرشتے لوہے کے ہتھوڑوں سے انتہائی سخت مار بھی مارتے ہیں*بعض گنہگاروں پر ایک اندھا