Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

جوابات ان کو آقا...! کیسے دُوں گا یارسولَ اللہ!

برائے نام دردِ سَر سہا جاتا نہیں مجھ سے

عذابِ قبر کیسے سہہ سکوں گا یارسولَ اللہ!

یہاں چیونٹی بھی تڑپا دے، مجھے تو قبر کے اندر

میں کیونکر ڈنک بچھو کے سہوں گا یارسولَ اللہ!

لپک کر آگ کے شعلے لپٹتے ہوں گے، بربادی...!!

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

فرشتے ڈانٹتے ہوں گے، ہتھوڑے مارتے ہوں گے

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

وہاں سانپ اور بچھو بھی مسلسل ڈس رہے ہوں گے

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں گا یارسولَ اللہ!

نہ مانگے موت آئے گی، نہ بیہوشی ہی چھائے گی

کرم کر دو یہ سب کیسے سہوں  گا  یارسولَ  اللہ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عذابِ قبر سے پناہ مانگیئے!

پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایسے سخت سخت عذاب ہیں، یقین مانیئے! اگر ان عذابات میں پھنس گئے تو بہت دُشواری ہو جائے گی، آج ہم زندہ ہیں، ابھی موقع ہے، چاہئے کہ ہم عذابِ قبر سے پناہ مانگا کریں،  حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ سرکارِ عالی وقار،  مکی