Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab
مشہور مفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت لکھتے ہیں: *نمازکبھی نہ پڑھنا *پابندی سے نہ پڑھنا*صحیح وقت پر نہ پڑھنا*نمازصحیح طریقے سے ادا نہ کرنا*شوق سے نہ پڑھنا*سمجھ بوجھ کرادا نہ کرنا*سُستی،بے پروائی سے پڑھنا۔ یہ سب نماز سے بُھولنے کی صُورتیں ہیں۔([1])
منقول ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو اللہ پاک کی بارگاہ میں کھڑا کیا جائے گا، اللہ پاک اسے جہنّم میں جانے کا حکم فرمائے گا۔ وہ عرض کرے گا:یا اللہ پاک!مجھے کس لئے جہنّم میں بھیجا جارہاہے؟ ارشادہوگا: نمازوں کو ان کا وقت گزار کر پڑھنے اورمیرے نام کی جھوٹی قسمیں کھانے کے وجہ سے ۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں اور ایک مسلمان پر روزانہ 5 وقت کی نماز فرض ہے۔ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اللہ پاک کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کیا چیز ہے؟ فرمایا:وقت میں نماز پڑھنا اور جس نے نماز چھوڑی، اس کا کوئی دین نہیں۔ نماز دین کا ستون ہے۔([3])