Book Name:Azab e Qabar Ke Chand Asbab

وضاحت: سمتِ مقابِل: یعنی سامنے کی طرف۔ یہ ہم جیسے عام لوگ ہیں، ہمیں صِرْف وہی چیز نظر آتی ہے،  جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو مگر نگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہ کمال ہے کہ آپ اُوپر، نیچے، دائیں، بائیں، آگے پیچھے ہر طرف دیکھتے ہیں، 6 کی 6 سَمت (یعنی دائیں،بائیں،اوپر،نیچے،آگے،پیچھے) آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کیلئے ایسے ہیں جیسے عام آنکھ کیلئے سامنے کی سَمْت ہوتی ہے اور یہ ایسا نہیں کہ کسی وقت ہوتا ہے بلکہ دِن رات، ہر وقت، ہر آن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی نگاہِ  پاک کا یہی کمال ہے۔ اگر اس کی دلیل دیکھنی ہو تو پارہ:27،سورۂ وَ النَّجْم پڑھ لو،اللہ پاک نے اس سورت میں اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی دیکھنے کی قُوت کا کمال بیان فرمایا ہے۔

2 خطرناک گُنَاہ

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، اس حدیث شریف سے ہمیں یہ بھی سیکھنے کو ملا کہ غیبت اور پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا بہت ہی خطرناک گُنَاہ ہیں۔ انہی گُنَاہوں کے سبب ان مُردَوں کو عذاب ہو رہا تھا اور ییارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کے بارے میں فرمایا: مَا یُعَذِّبَانِ فِیْ کَبِیْرٍ یعنی انہیں عذاب کسی ایسے گُنَاہ کے سبب نہیں ہو رہا ، جن سے بچنا بہت دُشْوار ہے۔

پتا چلا! غیبت اور پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا ایسے گُنَاہ نہیں ہیں کہ جن سے بچنا بہت مشکل ہو مگر افسوس! آج کل حالات بہت اُلٹ ہیں، آج کے دَور میں نیکی کرنا دُشْوار اور گُنَاہ بہت آسان ہو گئے ہیں۔ ایسے گُنَاہ جن سے بچنامشکل نہیں ہے، ہمارا مُعَاشرہ اُن گُنَاہوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ غیبت کو ہی لیجئے! *کسی کی پیٹھ پیچھے اس کی بُرائی کرنے کو غیبت کہتے ہیں۔ غیبت ناجائِز و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ مگر افسوس! ہماری حالت ایسی