Book Name:Yaqeen Ki Barkatain

لَا یُضَیِّعُنَا اللہُ یعنی اے اللہ پاک کے نبی عَلَیْہ ِالسَّلام ! اگر یہ اللہ پاک کا حکم ہے، پِھر تو آپ خَیر سے جائیے! اللہ پاک ہمیں ہر گز ضائع نہیں فرمائے گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور کرنے کی بات ہے، بےآباد عَلاقہ ہے، دُور دُور تک زندگی کا نام و نشان نہیں ہے، ظاہِر میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر بھروسہ کیا جا سکے...!لیکن اللہ پاک پر اِیمان ہے*وہ رَبِّ رحمٰن قُدرتوں والا ہے*اللہ وہ ہے جو مُردَے سے زندہ نکال سکتا ہے*اللہ پاک وہ ہے جو رات کو دِن اور دِن کو رات بناتا ہے*اللہ پاک وہ ہے جو بَنجَر زمین کو سرسبز و شاداب بنا دیتا ہے*اللہ پاک وہ ہے جو صحرا میں بھی چشمے جاری فرما دیتا ہے، لہٰذا صِرْف اللہ پاک پر یقین ہے*کیا ہوا جو یہاں پانی نہیں ہے؟وہ رَبّ پانی عَطا فرمانے والا ہے*کیا ہوا جو یہاں کھانے کو کچھ نہیں ہے، رَبِّ کریم رِزْق دینے والا ہے، *کیا ہوا جو یہاں زندگی کے آثار نظر نہیں آتے، رَبِّ کریم کھنڈرات کو آباد فرما دینے والا ہے، لہٰذا اللہ پاک کے نبی عَلَیْہ ِالسَّلام ! آپ خیر سے جائیے! جب رَبّ کا حُکم ہے کہ ہم یہاں رہیں تو ہم یہیں رہیں گے، اللہ پاک ہمیں ضائع نہیں فرمائے گا۔

یقیں...!! مِثلِ خَلِیْل آتش نَشِیْنِی                                          یقیں...!! اللہ مستی، خُود گُزِیْنی

سُن اے تہذیبِ حاضِر کے گرفتار!                               غُلامی         سے        بدتَر       ہے      بےیقینی([2])

وضاحت: * یقین کیا ہے؟ حضرت ابراہیمعَلَیْہِ السَّلام کی طرح بغیر ڈرے آگ کو قبول کر لینے کا نام ہے*یقین کیا ہے؟ محبّتِ اِلٰہی میں غرق ہو جانے اور اپنے آپ کی اِصْلاح میں لگ جانے کا نام ہے۔ اے دورِ حاضِر کی نئی تہذیب کے دِیوانو...!! بےیقینی غُلامی سے بھی


 

 



[1]... بخاری، کتاب احادیث الانبیا، باب یَزِفُّونَ...الخ، صفحہ:858، حدیث:3364۔

[2]... کلیاتِ اقبال(اردو)، بالِ جبریل، صفحہ:406۔