Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
میں نیکی کی دعوت پیش کی اور وہاں موجود افراد کو مسجد میں ساتھ چلنے کا کہا۔ عمومی اسلامی بھائی نے بھی یوں ترغیب دلائی کہ یہ اسلامی بھائی زبان اور سننے کی قوت سے محروم ہونے کے باوجود نیکی کی دعوت کیلئے نکل پڑے ہیں، اللہ پاک نے ہمیں ان نعمتوں سے نوازاہے اگر ہم ان کی دعوت پر مسجدچلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان کا دل خوش ہوگا۔ یہ سن کر وہ کرکٹ کھیلنے والے نوجوان سرجھکائے مبلغ کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑے۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
تُو آ بے نَمازی، ہے دیتا نمازی خدا کرم سے بنا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپلی کیشن کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی جدید ذرائع کے ذریعے بھی قرآن و سنّت کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے ، اس بات کے پیشِ نظردعوتِ اسلامی کے آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز (Prayer Times) جاری کی ہے *اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے نمازوں کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کی جاسکتی ہے *جماعت کے وقت موبائل کو آٹو سائلنٹ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے*اس کے علاوہ، قرآن پاک عربی متن اور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے اور سننے کی سہولت موجود ہے*اذکار (روحانی علاج) بھی دیئے گئے ہیں*کاونٹر تسبیح کے ذریعے آپ اپنے روزانہ کے اَورَاد پڑھ سکتے ہیں*اِس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ ریڈیو مدنی چینل سُن سکتے ہیں* اذکارِ نماز کو بھی تجوید کے ساتھ شامل کیا گیا ہے* عیسوی اور اسلامی کیلنڈر