حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)

Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)

کتاب فیضانِ امام ِاہلسنت   یہ کتاب مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 415    روپے   میں قیمتاً طلب فرمائیں۔ان کتابوں کو خود بھی پڑھیئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے شجری کاری (Plantation) کے حوالے سے چند مدنی پھول پیش کرتا ہوں۔

درخت لگائیے!ثواب کمائیے!

2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: (1):جس نے کوئى دَرخت لگاىا اور اُس کى حفاظت اور دىکھ بھال پر صَبر کىا ىہاں تک کہ وہ پھل دىنے لگا تو اُس مىں سے کھاىا جانے والا ہر پھل اللہ پاک کے نزدىک اُس(لگانے والے ) کے لئے صَدَقہ ہے۔([1]) (2):جو مسلمان درخت لگائے  یا فصل بوئے پھر اُس میں سے جو پرندہ ،انسان یا چوپایہ کھائے تو وہ اُس کی طرف سے صدقہ ہوگا۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو!درخت لگانا نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے ثابِت ہے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی سُنّت ہے*نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ کے لئے تقریباً 300 کھجور کے درخت اپنے ہاتھ مبارک سے لگائے([3])*ان درختوں میں سے ایک درخت مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہنے بھی لگایا تھا  ([4]) *حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہبھی درخت لگاتے تھے([5])*حضرت امیر


 

 



[1]...مسنداحمد، جلد:6، صفحہ:701، حدیث:17037۔

[2]...مسلم، کتاب المساقاۃ، باب فضل الغرس و ا لزرع، صفحہ:604، حدیث:1553۔

[3]...     دلائل النبوة، باب ماظہر فی  النخل التی  غرسہا النبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ...الخ،جلد:6، صفحہ:97بتصرف۔

[4]...     دلائل النبوة، باب ماظہر فی  النخل التی  غرسہا النبی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ...الخ،جلد:6، صفحہ:97۔

[5]...     اِبن ماجہ ، کتاب الادب، باب فضل التسبیح، صفحہ:610، حدیث:3807 ماخوذاً۔