Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا بہت بلندرُتبہ ہستی ہیں، ایک مرتبہ بعض گندے ذِہن والے منافقوں نے آپ کے متعلق بہت بُری افواہ پھیلائی، ان مُنَافقوں کے رَدّ میں اللہ پاک نے قرآنِ کریم کی تقریباً 18 آیتیں نازِل فرمائیں اور بی بی عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی پاکدامنی کو خُوب واضِح فرما دیا۔
ایک مرتبہ حضرت زینب رَضِیَ اللہُ عنہا نے بی بی عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے پوچھا: اے عائشہ! آپ نے ایسا کون سا عَمَل کیا تھا کہ اللہ پاک نے آپ کی شان میں 18 آیتیں نازِل فرما دیں؟ فرمایا: میں نے پڑھا تھا: حَسْبِیَ اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل مجھے اللہ کافی ہے اور وہ کتنا اچھا حاجت روا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اس روایت سے حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی شان و عظمت بھی معلوم ہوئی ؛ اَوَّل تو یہ دیکھئے کہ آپ کا تَوَکُّل کتنا مضبوط تھا، اللہ پاک کی طرف آپ کا لگاؤ کیسا عظیم تھا، آپ پر مشکل آئی، پریشانی آئی، آپ نے اللہ پاک کی رحمت پر بھروسا کیا، پِھر اللہ پاک کی کرم نوازیاں دیکھئے! رَبِّ رحمٰن نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زوجۂ مُحترمہ کی شان میں 18 آیات اُتار کر اُن کی پاکدامنی کو خُوب واضِح فرما دیا۔
اہلِ اسلام کی مادرانِ شفیق بانُوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام
بنتِ صدِّیق آرامِ جانِ نبی اس حریمِ بَراءَت پہ لاکھوں سلام([2])
وضاحت:اہل اسلام کی شفقت فرمانے والی، پاکیزہ و پاکباز ماؤں پر سلام ہو، حضرت صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ