Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
کیوں ہوتے ہیں، پِھر پُوری محنت کے ساتھ اس بنائے گئے، پلان (plan)پر عَمَل کیا جائے، گھر میں امن و سکون لانے کے طریقوں پر پُوری کوشش کے ساتھ عَمَل کیا جائے، ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک پر بھروسا بھی کریں، دُعائیں بھی مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیابی ملے گی *حلال روزی کمانی ہے، اس کے لئے بہترین پلاننگ کریں، بھرپُور محنت کریں، کام میں سُستی نہ کریں، شرم جھجھک کو رستے میں نہ آنے دیں، ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک پر بھروسا بھی کریں، وظیفے بھی کریں، دُعائیں بھی مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رحمت ساتھ دے گی*اسی طرح امتحان میں کامیابی چاہئے *انٹرویو (interview)میں پاس ہونا ہے*کوئی بھی بڑے سے بڑا کام کرنا ہے، اس کے لئے باقاعدہ پلاننگ کریں، سچی لگن کے ساتھ، شوق کے ساتھ بھرپُور محنت کریں اور اللہ پاک کی رحمت پر پکّا بھروسا جمائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیابی نصیب ہو جائے گی۔
ایک صاحِب تھے، جو طریقت کے رستے پر نکلے، انہوں نے دِل پاک کر کے اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کے لئے کئی سال مجاہدے و ریاضتیں کیں مگر مقصد حاصِل نہ ہوا، آخر سید شاہ آلِ مُحَمَّد رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں مارہرہ شریف حاضِر ہوئے، عرض کیا: کتنے سال ہو گئے مگر مقصُود حاصِل نہیں ہوتا۔ شاہ آلِ مُحَمَّد رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے انہیں اپنے پاس قبول کر لیا اور خانقاہ شریف کے ایک کمرے میں ان کے ٹھہرنے کا انتظام فرمایا۔ ساتھ ہی آپ نے خادِم کو الگ سے بُلا کر حکم دیا: انہیں شام کے کھانے میں مچھلی دی جائے مگر پانی کا ایک قطرہ بھی ساتھ نہ ہو اور کھانے کے بعد فورًا دروازہ باہَر سے بند کر دیا جائے۔